ریلوے میں کرائے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد

لاہور (جھنگ تیز نیوز) ریلوے میں کرائے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔کچی بستیوں سے غریبوں کو بے دخل نہیں کریں گے ۔ہم لینڈ مافیا اور بڑے مگرمچھوں سے ریلوے کی زمینیں چھڑوائیں گے۔پرائم منسٹرکے وژن کے مطابق ملازمین کے لیے دس ہزار اپارٹمنٹس کو بڑھا کر بیس ہزار کردیاہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ایک بہت بڑا فیصلہ کیا ہے کہ اگر کرپشن ختم کرنی ہے تو براڈ گیج کو ختم کرکے سٹینڈرڈ گیج پر لانا ہوگاپوری دنیا سٹینڈرڈ گیج پر چل رہی ہے ۔سی پیک کے حوالے سے میں نے تجویز دی ہے کہ ہم سٹینڈرڈ گیج کی طرف جائیں گے سٹینڈرڈ گیج کی طرف گئے تو اوورسیز پاکستانی کوچز، لوکوموٹیوز کی بہار لگادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کے پاس ٹریک اور لوکوموٹیوز بنانے کی اپنی فیکٹریاں ہیں ایران اور ترکی کی طرف پاکستان ریلوے کو لے کر جائیں گے۔ ہم کہتے ہیں کہ 10یا20لوکوموٹیوز بنائیں گے لیکن ہم بناتے نہیں ہیں بلکہ بنے بنائے لے کر آجاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے ملک کو قرض سے نجات دلانی ہے۔ریلوے افسران کے تمام غیرملکی دورے امریکہ ، ایران، خاص طور پر امریکہ کے کل کی کیبنٹ میٹنگ کے بعد منسوخ کردیے ہیں ۔ پاکستان ریلوے کو ساری قوم اپنا سمجھے۔ ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کے حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا موٹو ہے کہ "آرام حرام ہے" ہمیں مسلسل کام کرنا چاہیے جرمن قوم جب تباہ ہورہی تھی تو وہاں نہ چھٹی تھی اور نہ لنچ بریک ۔ ہم نے کوئی چھٹی نہیں کرنی ہے میں نے خود ہفتے کا دن تجویز کیا ہے چھٹی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔گریڈ 16اور اس سے اوپر کے افسران ایک گھنٹہ اضافی ، بلامعاوضہ کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں کوئی برائی نہیں ہے یہ پہلے بھی ہوتی رہی ہے۔ فریٹ ہمارا ٹارگٹ ہے پبلسٹی اور برانڈنگ کے لیے میڈیا کمپنیوں کو دعوت دے رہے ہیں۔میں ہفتے میں ایک دن لاہور میں رہوں گا تمام ڈی ایسز کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ بزرگ شہری یہاں آتے ہیں ایلوویٹرز کی اشد ضرورت ہے۔متعلقہ افسران کوہدایت کی ہے کہ جہاں جہاں بڑے اسٹیشنوں پر گنجائش ہے وہاں ایلوویٹرز لگنے چاہئیں 10سال کی وارنٹی والے ایلوویٹرز ملتے ہیں تو وہ لگانے چاہیءں۔ آن لائن ٹکٹنگ ہم نے ہی بنائی تھی اس میں اوراب مسافروں کو زیادہ سہولیات فراہم کریں گے۔ وزیر ریلویز شیخ رشید نے کہا کہ اسی سال خسارہ کم کریں گے میں اسی طرف جارہاہوں ہمارا ٹارگٹ120دن کا ہے ۔ ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دور میں جو پروموشن آؤٹ آف ٹرن ہوئی ہے اسے ڈی موٹ کردیاجائے گا۔ ہماری نہ کسی سے لڑائی ہے نہ کسی سے پیار ہے یہ ریل پاکستان کی ہے ریل سے پیار پاکستان سے پیار ہے صرف ریلوے کے لیے کام کریں گے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں