عشق تماشہ بن گیا عزت کا !! تحریر:نازش صیاد عباسی


کسی عورت کو اپنے بستر لے آنا کوئی بڑی بات نہیں ۔اس کے اعتماد کی دھجیاں اڑانا بھی کسی مرد کے لئے شاید کوئی مشکل نہ ہو لیکن رکئے
کل کو آپ کی بہن،بیٹی،بیوی بھی اسی بستر پرہوسکتی ہے ۔یہ دنیا عین مکافات اعمال ہے۔قرآن میں واضح بتایا گیا ہے کہ جیسا کروگے تمھارے ساتھ بھی وہی معاملہ کیا جائے گا ۔ہم کیوں یہ بھول گئے ہیں کہ کسی کو دھوکہ دینا پھر وہی دھوکہ ہماری نسلیں برباد کرتی ہیں ۔کسی کو بھی دھوکہ دیا تو واپس کسی نہ کسی شکل میں ضرور آتا ہے ۔

آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ کیسا کال لکھ رہی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں جو سب سے بڑا کرائم ہے گناہ ہے وہ ہے آج کل کے باشعور لڑکے لڑکیوں کا عشق۔پہلے لڑکا یا لڑکی ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں پھر انھیں لگتا ہے کہ پیار ہوچکاہے اور پھر کچھ عرصہ یہ سلسلہ چلتاہے اور پھر بس لڑکے کہتے ہیں کہ ان کے گھر والے نہیں مان رہے ہیں یا لڑکیوں کے پاس کے بھی ایسے ہی بہانے ہوتے ہیں ۔میرا سوال ایسے لوگوں سے ہے آپ کو یہ سب پہلے سے پتہ نہیں ہوتا آپ کے گھر والے کیسے ہیں۔کیوں کسی کی بہن بیٹی کی عزت خراب کرنے کے بعد آپ کو اپنی عزت یاد آتی ہے ۔

میں صرف لڑکوں پر الزام نہیں لگارہی اس میں لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔یہ ایک بہت بڑا جرم ہے جس سے ہم یہ کہہ کر پیچھا چھوڑا رہے ہیں کہ ماڈرن ہے ،اوپن مائنڈیڈ ہے آج کل کے لڑکے لڑکیاں ۔کیا اپنی اور دوسروں کی عزت خراب کرنا اوپن مائنڈیڈ کہلاتا ہے،قرآن ایسی اوپن مائنڈیڈ پر لعنت بھیجتاہے اور ہمارے معاشرے کے لئے بھی یہ لعنت ہے ۔اس سے ہماری تعلیم متاثرہورہی ہے ۔بچے بچیاں جن کی عمر 16سے 22ہوتی ہے خصوصی طور پر متاثر ہورہے ہیں ۔ایسے بچے نہ اپنی تعلیم جاری رکھ پاتے ہیں اور 30فیصد لوگ اس فضول لت کی وجہ سے جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیں ۔لڑکے لڑکیوں کو سبز باغ دیکھاتے ہیں اور پھر ٹائم پاس کے بعد چھوڑ جاتے ہیں اور ان باتوں کو ہم اوپن مائنڈیڈ کہتے ہیں ۔اگر غلطی سے اس بات کو کرے بھی تو کہتے ہیں کہ یہ پرانے خیالات کا بندہ جاہل ہے یا طالبانوں کی سوچھ رکھتا ہے۔

اس میں لڑکیاں بھی ملوث ہوتی ہیں کچھ ایسی لڑکیاں بھی ہیں جولڑکوں کو چھوڑ دیتی ہیں لیکن وہ پھر غلط کاموں میں چلے جاتے ہیں ،خود کشی کرنا ،شراب ،دہشت گردی یہ باتیں جنم لیتی ہیں ۔

کچھ لڑکیوں کے پڑنے پراس لئے پابندی لگ جاتی ہے کہ یونیورسٹیز اور کالج کا ماحول اچھا نہیں ہے اسلئے بہت سی لڑکیاں پڑھنے سے محروم رہتی ہیں ۔
اس پیار محبت کی وجہ سے بہت سے لوگ سوچتے ہیں کہ پڑھائی کرنے کی جگہ لڑکوں کے ساتھ عشق لڑاتی ہیں اس وجہ سے بہت زیادہ لوگ محروم رہتے ہیں تعلیم سے ۔
میری باتیں کچھ کڑوی ہیں لیکن یہ سچ بھی ہے ۔آج کل یہ روجھان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور میری نظر میں یہ ایک کرائم ہے اور اسے روکنا چاہیئے 

ایسی ہی ایک داستا ن ہے میں بہت پیارکرتی ہوں تم سے ،اللہ کے لئے دھوکہ مت دو مجھے ۔موبائل میں دبی د بی سسکیاں بڑھ رہی تھیں لڑکے نے کوفت سے اپنا موبائل دیکھا اور کہا کہ میں کیاکروں میرا دل بھر گیا ہے تم سے ،میرے گھر والے نہیں مان رہے ہیں وہ اپنی مرضی سے میری شادی کرنا چاہتے ہیں ،آج کے بعد مجھے فون مت کرنا ۔تین دن بعد اطلاع آتی ہے کہ اس لڑکی کی موت ہوجاتی ہے اور لڑکے کو کوئی کاغذ ملا اس پے لکھا تھا میں چاہتی ہوں تم مکافات عمل سہو۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

1 تبصرے:

  1. quite gud . last paragraph is mindblowing nd i knw this story is real nd i wish u very best of luck nd stay blessed.��

    جواب دیںحذف کریں