جھنگ:یوم آزادی کے موقع پر ضلع کونسل میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

جھنگ(نمائندہ جھنگ تیز)تفصیلات کے مطابق 71ویں یوم آزادی کے موقع پر دفتر ضلع کونسل جھنگ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی. جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑ ، ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی،ایم پی اے جھنگ مولانا معاویہ اعظم طارق، چئیرمین ضلع کونسل بابر علی سیال اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اس پر مسرت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ شاکر حسین داوڑ نے تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور ملک کی ترقی کے لئے خصوصی دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ اور شجرگاری مہم کا آغاز بھی کیا گیا.. ڈی پی او جھنگ نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سول ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں کو کھانا پیش کیا گیا، دارالامان میں بچیوں کے ساتھ آزادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور تمام بچیوں میں سوٹ تقسیم کئے گئے. نیز ڈسٹرکٹ جیل کا بھی وزٹ کیا گیا جس میں قیدی بچوں میں مٹھائیاں اور پاکستانی پرچم تقسیم کیے گئے.



Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں