سیالکوٹ( بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی سیالکوٹ کے سٹی کے صدر چوہدری اظہر دیال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوامی جمہوری پارٹی ہے جسکی جڑیں عوام میں ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہر الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ی گئی مگر مخالفین نامراد اور ناکام ہی رہے ہیں پاکستانی عوام باشعور ہیں اورہ وہ ہر ترکیب کو ناکام بنا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ ناکامی کے بعد ابھری ہے اور سیالکوٹیں انشا للہ عوامی رابطوں اور کارکنوں سے تعلقات کو بڑھاتے ہوئے پوری تندہی سے تنظیم سازی کریں گے اور کارکنوں کو باقاعدہ ریکارڈ بھی محفوظ کریں گے ۔ اس سلسلہ میں پیرس روڈ سیالکوٹ پیپلز سیکرٹریٹ بنادیا گیاہے جہاں عوام اور کارکنان دوپہر دو بجے سے شام پانچ بجے تک رابطہ کرکے اپنے مسائل بیان کرسکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ کا انچارج سینئر کارکن ماسٹر محمد شفیع کو بنایا گیا جبکہ سیکرٹریٹ میں ممبر شپ بھی کی جائے گی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں