حضرت پیر سید احمد شاہ کا عرس مبارک ایبٹ آباد میں منقعد




پشاور(نمائندہ نوید خان)اولیاےؑ کرام میں چند انگشت شمار ہستیاں پیدا ہوئیں ہیں جو انتہائی پر فشن دور میں مسند ارشاد پر جلوہ افروز ہوئیں جنھوں نے کروڑوں بھٹکے ہوےؑ انسانوں کو صراطِ مستقیم پر گامزن کیا ان بزرگوں کی یاد میں سالانہ عرس مبارک حضرت پیر سید احمد شاہ صاحب مورخہ 11،10،اور 12 اگست کو بمقام دربار کشکا شریف حویلیاں ایبٹ آباد میں منعقد ہو رہا ہے جس میں نامور مشائخ عظام، علماء اکرام،قراء حضرات اور ثناخواں حضرات ہمارے پیارے نبی ؐحضرت محمدؐ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے عرس مبارک کی تقریبات زیر صدارات فخر لاسادات حضرت پیر الحاج سید شاہد حسین بادشاہ نقشبندی دامت برکاتہ،صاحبزادہ پیر سید مجاہد حسین برطانیہ،پیر سید شاہد بادشاہ اور سجادہ نشین آستانہ عالیہ زیر نگرانی پیر سید زاہد حسین برطانیہ کریں گے۔نقشبندی قادری مشاہدی سجادہ نشین کے اختتامی خطبہ ملفوظات عالیہ اور اجتماعی دعا مورخہ 12 اگست 2018 بروز اتوار از دوپہر اختتام پذیر ہوگا تمام لوگوں سے التماس کی جاتی ہیں کہ اپنے دوستوں اور فیملیز کیساتھ اس روحانی محفل میں شامل ہو کر استفادہ حاصل کریں۔خواتین کیلئے الگ انتظام کیا گیا ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں