شورکوٹ (نمائندہ جھنگ تیز) شورکوٹ سٹی کے محلہ سیٹھیانوالہ کے رہائشی ماسٹر عبدالحمید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی مہوش کو اس کا شوہر جو کہ برطانیہ میں کام کرتا ہے نے فائرنگ کرکے بےگناہ قتل کیا ہے انہوں نے بتایا کہ ان کا داماد مرتضیٰ ان سے پیسوں کا مطالبہ کرتا رہتا تھا اور پانچ لاکھ سے زائد رقم اسے دے بھی چکے ہیں مگر ہر بار اس کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی تھی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹی مہوش گزشتہ تین ماہ سے ان کے پاس شورکوٹ میں رہ رہی تھی اس کے تین بچے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں گزشتہ روز اس کا شوہر اسے لینے شورکوٹ آیا اور کار میں لے کر چلا گیا جاتے ہوئے پیسے بھی لے گیا جب وہ فیصل آباد کے قریب سنسان جگہ پر پہنچے تو اس نے اپنی بیوی مہوش کو گاڑی کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور قتل کرنے کے بعد بچوں کو گاڑی میں ہی چھوڑ کر گاڑی لاک کر کے فرار ہو گیا تقریباً ایک گھنٹے بعد لوگوں نے گاڑی کھڑی دیکھ کر تھانہ ڈی ٹائپ کالونی فیصل آباد پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر عبدالحمید کی درخواست پر اس کی بیٹی مہوش کے شوہر غلام مرتضیٰ سسر غلام مصطفیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا عبدالحمید نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ثاقب نثار صاحب اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ صاحب سے اپیل کی ہے اس کی بیٹی کے قاتل کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے اور ہمیں انصاف دلوایا جائے انہوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم برطانیہ کا نیشلسٹی ہولڈر ہے وہ ملک پاکستان سے فرار ہو سکتا ہے اس لیے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے انہوں نےکہا ہےکہ ملزم غلام مرتضیٰ نے میری بیٹی مہوش کو صرف پیسوں کے لالچ میں قتل کیا ہے ملزم غلام مرتضیٰ ہم سے کاروبار میں نقصان کے نام پر اکثر پیسے لیتا رہتا تھا)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں