الیکشن ہارا، تنخواہ بند ہوئی تو فری بس سروس بھی بند کردی ۔جمشید دستی

مظفرگڑھ(جھنگ تیز نیوز)غربت کی وجہ سے الیکشن ہارا، تنخواہ بند ہوئی تو فری بس سروس بھی بند کردی ۔جمشید دستی کی دہائی
مظفر گڑھ میں  الیکشن میں ہار کے بعد جمشید دستی نے شہریوں کے لیے فری بس سروس بند کردی۔جمشید دستی نے اپنے حلقہ میں شہریوں کو مفت سفری سہولت کی فراہمی کے لیے 5 بسیں چلائی ہوئی تھیں ۔جمشید دستی قومی اسمبلی کے 3 نشستوں اور ایک صوبائی نشستوں پر ہار گئے تھے تھے 
مظفر گڑھ: جمشید دستی کی پانچوں بسیں عام انتخابات کے بعد سے مقامی پیٹرول پمپ پر کھڑی کردی گئیں
 جمشید دستی  کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے سبب فری بس سروس معطل کی گئی ہے. قومی اسمبلی سے ملنے والی تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے الاونس سے فری بس سروس چلاتا تھا۔  اب اسمبلی میں نہیں ہوں تنخواہ بھی بند ہوگئی فری بسیں نہیں چلا سکتا ۔ غریبوں کی جنگ لڑ رہا تھا ارب پتی زمینداروں سے جنگ لڑ رہا تھا۔ الیکشن بھی میں غربت کی وجہ سے ہارا تھا میرے پاس کوئی حرام کی کمائی نہیں تھی۔پاکستانی عوام چندہ دے گی اس سے بس سروس بحال کردیں گے
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں