جھنگ(جھنگ تیز نیوز )ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے نے دریائے چناب سے ملحقہ زیر آب علاقوں موضع مگھیانہ، بیلہ رجبانہ اور دیگر کا دورہ کیا۔ اسٹنٹ کمشنر محبوب شہزاد اور ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 علی حسنین بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ دریائے چناب میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں پانی کا بہاﺅ کم ہونا شروع ہو جائیگا۔ دریا سے ملحقہ نشیبی علاقے زیر آب آئے ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔ اس ضمن میں ریسکیو1122، سول ڈیفنس، ہیلتھ اور لائیو سٹاک سمیت متعلقہ محکموں کے ریلیف کیمپس پر متاثرین کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی ادارے پوری طرح چوکس ہیں اور پانی کے بہاﺅ کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔دریا سے ملحقہ علاقوں میں پانی کی صورتحال بارے عوام کو قبل از وقت آگاہ کر دیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی کا بہاؤ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے اور ملحقہ علاقوں میں آئندہ دو روز تک پانی کا اخراج ہو جائیگاجبکہ منقطع علاقوں سے راستے بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں اور جلد ہی تمام راستے کلیئر ہو جائیں گے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 کی طرف سے لگائے گئے ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Home
تازہ ترین
جھنگ شہر
ضلع جھنگ کی خبریں
ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں