پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

کراچی(آن لائن) ذی الحج کا چاند دیکھنے کےلئے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت آج کراچی میں ہوگا۔


کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے تاہم چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی، چاند نظرآنے کی صورت میں عیدالاضحی 22 اگست بدھ کو ہوگی۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظرآگیا جس کے بعد ان ممالک میں عیدالاضحی 21 اگست کو ہوگی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں