سیالکوٹ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی سیالکوٹ اجلاس پیپلزسیکرٹریٹ پیرس روڈ سیالکوٹ زیر صدارت سید ریاض حسین شاہ منعقد ہوا جس میں الیکشن کے حوالہ سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر اور تنظیمی عہدیداروں سے انتخابات میں ناکامی کی وجوہات پر غور غوص کیا گیا ۔ امیدوار قومی اسمبلی ملک ضرار محمود ایڈووکیٹ، امیدوار صوبائی اسمبلی فیصل گجراور عمر نواز مغل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود پاکستان پیپلزپارٹی سیالکوٹ نے الیکشن میں م محنت کی، فتح و ناکامی کا کوئی افسوس ناور غم نہیں بلکہ امیدواران نے نظریہ کی جنگ لڑی اور سیالکوٹ کے کارکنوں نے بھرپور جدوجہد کی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ہماری وراثت ہپے اسکی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ امیدوار قومی اسمبلی ڈسکہ ڈاکٹر ظہیر الحسن، امیدوار صوبائی اسمبلی ڈسکہ ملک حسنی پرویز اور خلیل مصطفی نارو نے ڈسکہ میں تنظیمی کمزوریوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ تحصیل کی تنظیمیں کہیں نظر نہیں آئیں، انکا کردار زیرو تھا تاہم اپنی عزت اور پارٹی وقار کیلئے انتخابی مہم کو آگے بڑھاتے رہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ تحصیل پسرور کے جنرل سیکرٹری غلام مصطفی بھٹی نے پارٹی لیکر دوسرے امیدوار میں دستبردار ہو کر پارٹی کو نقصان پہنچایا۔ جنرل سیکرٹری خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ نے اجلاس کے فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے تحصیل ڈسکہ اور سٹی ڈسکہ کی تنظیموں کو توڑدیا جبکہ ضلعی عہدیدار نصر اقبال کے علاوہ غلام مصطفی بھٹی کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا۔ اجلاس میں سٹی صدر اظہر علی دیال ایڈووکیٹ، بابر شاہین، ماسٹر محمد شفیع، حامد بیگ ایڈووکیٹ، آفتاب حیدر، رانا پرویز، اختر جنجوعہ، حامد زئی، ارشد صغیر و دیگر نے شرکت کی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں