سیالکوٹ(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احسن بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن نے تبدیلی کا آغاز خود سے کرکے ملکی تاریخ میں مثال قائم کردی ۔ کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کے لئے ایک خاص تحفہ ہے جسے حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے عمران خان نے کلمہ حق بلند کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے آغاز نے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں اور عوامی امنگوں کی بھرپور ترجمانی سے ملک میں معاشی اور تعلیمی انقلاب بپا کرنے کے لئے عمران خان کے ویثرن کے مطابق تگ و دو شروع کردی گئی ہے تاکہ ملک کو ناقابل تسخیر بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں لہٰذا انہیں مثبت سوچ کے ساتھ عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جاسکے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں