احمد پورسیال(جھنگ تیز)تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ بستی عباس پور کے نزدیک مسافر بس کو خوفناک حادثہ پیش آگیاجس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب گڑھ مہاراجہ کےعلاقہ جھنگ روڈ بستی عباس پورکے نزدیک مسافر بس LYS 1755 جو سیال کوٹ سے دریا خان بھکر جارہی تھی تیزرفتاری کےباعث درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں گڑھ مہاراجہ کا رہائشی 38 سالہ شخص احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔اور خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122شورکوٹ موقع پر پہنچ گئی۔زخمیوں کو سول اسپتال شورکوٹ پہنچایا گیا۔جہاں پر 25 سالہ ثوبیہ دختر سرور سکنہ سیالکوٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔
Home
احمدپورسیال
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
گڑھ مہاراجہ کے قریب مسافر بس کو خوفناک حادثہ ،2افراد جاں بحق
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)




0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں