شورکوٹ(چوہدری محمد نوید احمد،نمائندہ جھنگ تیز )تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات شورکوٹ سول ہسپتال کے قریب ملتان روڈ پر ٹرک اور مزدا میں تصادم چار افراد شدید زخمی ایک شخص موقع پر جاں بحق حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال ملتان روڈ پر ایک ٹرک اور مزدہ میں تصادم جس کے نتیجہ میں ایک شخص مختار 60سال موقع پر جاں بحق اور چارافراد یاسین ولد اللہ دتہ 20سال محمد اشرف ولد ولی محمد 60سال ارشد ولد ساحل محمد 40سال خان محمد ولد محمد اکرم 42سال شدید زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 شورکوٹ کے اہلکاروں نے
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال شورکوٹ منتقل کردیا گیا ۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں