اٹھارہ ہزاری (تحصیل رپورٹر)محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کی طرف سے انکوائری میں جانبداری،شہری کا17 اگست کو اے سی آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان۔تفصیلات کے مطابقمحکمہ تعلیم اٹھارہ ہزاری کے افسران و اہلکاروں کی طرف سے انکوائری میں جانبداری کا مظاہرہ کرنے کیخلاف مقامی صحافی مہر شوکت اقبال ساجد نے 17اگست کو اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کے دفتر کے سامنے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اٹھارہ ہزاری میڈم فہیم اختر، اے ای او مرکز منڈے سید ،پراٸمری سکول عمرانہ جنوبی کے سٹاف اور اے سی اٹھارہ ہزاری کے ہیڈ کلرک عابد کے خلاف انکوائری میں ہیرا پھیری کرنے اور سابق اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر کے مبینہ جعلی دسخط کرکے انکوائری ٹھپ کرنے کے خلاف اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے مہر شوکت اقبال ساجد نے ڈی سی جھنگ اور سی ای او ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
محکمہ تعلیم کی جانبداری،شہری کا17 اگست کو اے سی آفس اٹھارہ ہزاری کے سامنے احتجاج کااعلان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں