پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ کے افسران کااجلاس

سیالکوٹ( بیورورپورٹ) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ کے افسران کااجلاس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیدکمال عابد کی سربراہی میں منعقد ہواجس میں ڈسٹرکٹ ریسکیو وارڈن محمد جمیل جنجوعہ،کنٹرول روم انچارج عرفان یعقوب ،سٹیشن کوآرڈینیٹر عدنان خالد ،محمد وسیم،ضیاالمصطفیٰ،منظر بشیر و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں ریسکیو کمیونٹی سٹیشنز کی ماہانہ انسپیکشنز،ریسکیو عملہ اور انکے زیر استعمال سازو سامان وگاڑیوں کی فعالیت،کمیونٹی سیفٹی اورسکول سیفٹی پروگرام کے حوالے سے رپورٹس زیرغور لائیں گئی۔ ایمرجنسی آفیسرسیدکمال عابد نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفٹوں کی تبدیلی کے اقات میں ورزش سٹاف کو مستعد رکھنے میں بہت معاون ہے اس لئے اس عمل کو جاری رکھیں اور اسکا دورانیہ آہستہ آہستہ بڑھاتے جائیں تا کہ ریسکیورز کو فٹنس کے مسائل سے بچایا جا سکے۔علاوہ ازیں اجلاس کے دوران گرین پاکستان مہم کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ضلع سیالکوٹ کے ریسکیورز اور ریسکیومحافظین نے مل کر اپنے اپنے رہائشی علاقوں میں کل 400پودے لگائے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں