کھلاڑیوں کی عوام سے اپیل ووٹ ڈال کر اپنا قومی فرض اداکریں


حالیہ انتخابات ملکی سیاست میں بہت اہم تصور کیے جارہے ہیں جس میں شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ستارے اور کھلاڑی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ساتھ ہی عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ ووٹ لازمی دیں کیوں کہ ووٹ ڈالنا ہمارا قومی فرض ہے لہٰذا ووٹ ڈال کر اپنا قومی فرض ادا کریں۔
محمد حفیظ
پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے ووٹ کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے عوام سے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ محمد حفیظ نے کہا’’میں آپ سب سے گزارش  کرنا چاہتا ہوں کہ 25 جولائی 2018 الیکشن والے دن اپنے قومی فرض کو ادا کریں، جو بھی امیدواراورسیاسی جماعت آپ کو پاکستان کے حق میں بہتر لگتی ہے اس کے حق میں اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں اور پاکستان کے بہترمستقبل میں اپنا کردار اداکریں۔
شعیب اختر
راولپنڈی ایکسپریس بھی پیچھے نہ رہے اور الیکشن کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے عوام سے سوال پوچھا، کیا آپ کو لگتا ہے عمران خان ہمارے مستقبل کے وزیراعظم ہوسکتے ہیں؟ لیکن آپ سب باہر نکلیں،  ووٹ کاسٹ کریں اور ہم سب کا مستقبل ایک منتخب اور صحیح امیدوار کے ہاتھ میں دیں۔
وقار یونس
سابق قومی کھلاڑی وقار یونس نے عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کسی کو بھی آپ کی ایمانداری پر کوئی شک نہیں ہے اور ہمارے ملک کو اسی ایمانداری اور ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے۔
وسیم اکرم
سابق کھلاڑی وسیم اکرم نے لکھا عمران خان کی قیادت میں 1992 میں ہم ورلڈ چیمپئن بنے، اب آپ کی قیادت میں ہم ایک عظیم جمہوری ملک بنیں گے۔
شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی تھی کہ الیکشن کے بعد عوام سے کیے گئے وعدے ضرور پورے کریں جس سے ملک وقوم کی ترقی ممکن ہوسکے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے ووٹ ڈالیں اپنےعلاقوں سے صاف ستھرے کردار کے حامل اور دیانت دار لوگوں کو ایوان میں لائیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں