لندن سے ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آیا ہوں۔ وسیم اکرم

اسلام آباد(جھنگ تیز نیوز)قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی وسیم اکرم نے کہا کہ تمام پاکستانی ووٹ ضرور ڈالیں میں لندن سے ووٹ ڈالنے کیلئے پاکستان آیا ہوں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کا کہناتھاکہ الیکشن کے لئے صرف میرا ووٹ ضروری نہیں ہے بلکہ ہر ایک کا ووٹ ضروری ہے اور میری خواہش ہے کہ سب لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔

انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے کیلئے گھر سے نکلنا چاہئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے شہری کو تین چار چیزیں چاہئے ہوتی ہیں جن میں تعلیم ، صحت اور سکیورٹی کے مسائل ہیں اور اس کے ساتھ ہمیں اپنے ادارے مضبوط ہونے چاہئے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں