سوئی گیس کے نام پرعوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ افتخار بلوچ

اٹھارہ ہزاری(جھنگ تیز نیوز)ووٹ کو عزت دلانے اور وڈیرہ شاہی کا کلچر ختم کرنے کیلئے میدان میں آیا آج جو بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں میں خود بھی ان کا ووٹر رہا ہوں ان کیلئے بڑی قربانیاں دیں مگر نتیجہ یہ نکلا کہ ان وڈیروں کے نزدیک غریب عوام کی کوئی عزت نہیں ان کو ووٹ دیکر ضائع نہ کریں ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے افتخار خان بلوچ نے جبوآنہ کے نواحی علاقہ موضع پیروانہ شمالی میں معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد عبداللہ واہلہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی ضیافت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا افتخار بلوچ نے کہا کہ ان وڈیروں کو لوگ اچھی طرح آزما چکے ہیں مزید کتنا آزمانا ہے یہ عوام کیلئے کچھ نہیں کریں گے اب سوئی گیس کے نام پر بیوقوف بنا رہے ہیں عمران خان نے جن لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے انہیں دیکھ کر ہجرت کرنے کو دل کرتا ہے کیا یہ تبدیلی لیکر آئیں گے انہوں نے کہا کہ میرے علاقے میں جا کر میرا کام دیکھیں میرا کردار دیانتداری اور جدو جہد دیکھ کر ووٹ دینے کا فیصلہ کریں الیکشن ہاریں یا جیتیں عوام ہمیشہ مجھے اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے عوام کیلئے ہر حد تک جا سکتا ہوں جب تک زندگی ہے مقابلہ کروں گا اپنی بیٹی علیشہ افتخار کو این اے 114میں پذیرائی دینے پر عوام کا بیحد شکر گزار ہوں انشاء اللہ الیکشن جیت کر حقیقی معنوں میں اس حلقہ میں تبدیلی لائیں گے تحصیل اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال کے اکثر علاقوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا اگر یہ میرا حلقہ ہوتا تو عوام مجھے فائر کر دیتے انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ہر ووٹر سپورٹر افتخار بلوچ بن کر عوام کے پاس جا کر ان کا پیغام پہنچائے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں