پانچ سال اپوزیشن میں رہ کر غریب عوام کی خدمت کی ۔مولانا محمد آصف معاویہ سیال

شورکوٹ( جھنگ تیز نیوز)تفصیلات کے مطابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی حلقہ این اے116 پی پی 128  مولانا محمد آصف معاویہ سیال نے مرکزی جامع مسجد فاروقیہ وریام والا میں خطبہ جمعہ ارشاد فرما تے ہوئے کہا علما دین حنیف کے وارث ہیں میں نے تحصیل بھر میں پانچ سال اپوزیشن میں رہ کر غریب عوام کی خدمت کی ۔ کوئی ایک آدمی یہ نہیں کہ سکتا کہ میں نے اس سے تیل تک لیا ہو میڈیا کی موجودگی میں خانہ خدا کو گواہ بنا کر کہنا چاہتا ہوں کہ میں دونوں
سیٹوں کا امیدوار ہوں ۔ دونوں پر ہی الیکشن لونگا ۔ 25 جولائی کو ووٹ دینا آپ کا کام ہے اسمبلی میں آپکی آواز کو پہنچانا ہمارا کام ہے اگر اللہ کریم نے موقع فراہم کیا تو مسجد اور عوام گواہ رہنا کوئی ملنے والی نوکری بیچونگا نہیں بلکہ آپ کا حق آپ میں مفت تقسیم کرونگا۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں