اسلام آباد (احسان احمد بیورو چیف جھنگ تیز سے)جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے بانی صہبان عارف صہبائی نے حالیہ دہشت گردی کی لہر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کھبی بھی پاکستان اور انسانیت کے دوست نہیں ہو سکتے۔ مردان, پشاور اور بلوچستان میں بے گناہ لوگوں کی شہادت ہم سب کے لئے بہت بڑا المیہ ہے۔ ہم ان شہید لوگوں کے لئے دعا گوہیں۔ جبکہ ان کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نےکہا کہ الیکشن کا دن نزدیک ہے اور ایسے موقع پر دہشت گردی کا ہونا بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ہم اس موقع پر صحافی برادری کے ہر مشکل مرحلے پر ثابت قدم رہتے ہوئے اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ صحافیوں کی گوناگوں محنت اور کاوشوں کی بدولت اج ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک میں بھی ہر لمحہ با خبر رہتے ہیں ۔ جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان صحافیوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز اٹھاتی رہے گی.
Home
اسلام آباد
تازہ ترین
قومی
بلوچستان میں بے گناہ لوگوں کی شہادت ہم سب کے لئے بہت بڑا المیہ ہے۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں