جھنگ میں فلیکس اتارنے کا معاملہ۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سخت وارننگ

جھنگ(جھنگ تیز نیوز)تفصیلات کے مطابق  بلدیہ ملازمین نے شہر سے فلیکس اتارنا شروع کر دیئے تھے جس پر ؎امیدوار صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب شیخ کی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے ملاقات ہوئی ۔جس میں عملہ بلدیہ جھنگ کو الیکشن کمپین میں ناجائز طور پر استعمال کرنے اور جھنگ میں ناجائز طور پر فلیکس اتارنے کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی،ڈپٹی کمشنر جھنگ نے سیکیورٹی برانچ کے انچارج حبیب اللہ قریشی صاحب کو بُلا کر دفعہ 144 کے نفاظ پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا۔اور چیف آفیسر بلدیہ انور بیگ کو بُلا کر سخت وارننگ دی اور واضح ہدایات جاری کر دی کہ عملہ بلدیہ میں سے کوئی بھی شخص الیکشن کمپین کرتے ہوئے پایا گیا تو پیڈا(peda) ایکٹ کے تحت کاروئی کی جائے گی۔یاد رہے کہ شیخ نواز اکرم بلدیہ جھنگ کے چیئرمین ہیں۔اور ان کے بھائی شیخ وقاص اکرم جھنگ سے قومی اسمبلی جبکہ دوسرے بھائی شیراز اکرم صوبائی اسمبلی  کی سیٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں