چائے والا کے نام سے مشہور ماڈل ارشد خان کاتعلیم مکمل نہ ہونے پر اظہار افسوس


چائے والے کے نام سے مشہور ماڈل ارشد خان نےتعلیم مکمل نہ ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
گزشتہ برس اپنی نیلی آنکھوں کے باعث سوشل میڈیا پر طوفان مچانے والے ارشد خان عرف چائے والے کی حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے تعلیم حاصل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ تعلیم ضرور حاصل کریں۔
ویڈیو پیغام میں ارشد نے کہا آپ لوگ جس شعبے میں جانا چاہتے ہیں وہاں ضرور جائیں لیکن سب سے پہلے اپنی پڑھائی ضرور مکمل کریں۔ ارشد خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت افسوس ہورہا ہے کہ میں نے غربت کی وجہ سےیا بچپن میں  غفلت اور شیطانی کی وجہ سے اپنی پڑھائی مکمل نہیں کی، جب کہ ہر شعبے میں تعلیم بہت ضروری ہے، لہٰذا آپ سب تعلیم ضرور حاصل کریں۔
واضح رہے کہ نیلی آنکھوں والے ارشد خان کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دور ہیں لیکن ماڈلنگ کے شعبے میں خوب نام کمارہے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں