اٹھارہ ہزاری(عمر یعقوب ملک،نمائندہ جھنگ تیز)عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کرپی پی 125میں ایم پی اے کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ منتخب ہو کر علاقے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ عوامی تعاون سے کامیاب ہو کر حلقے کے عوام کی تقدیر بدل دوں گا۔ عوام کی خدمت میرا مشن ہے ان خیالات کا اظہاارآزاد امیدوار ایم پی اے 125سید جاوید اکبر شاہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ نمائندوں نے حلقہ کو ویران رکھا ۔گذشتہ پانچ سالوں میں علاقے کی ترقی کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے منتخب نما ئندوں نے عوامی مسائل کی طرف کو ئی توجہ نہیں دی اور عوام کومسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ۔انشاء اللہ عوام کی طاقت سے منتخب ہوکرحلقہ میں تعلیم وصحت اور تعمیر وترقی کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو عوام اپنے ضمیر کا فیصلہ کر تے ہو ئے مجھے ووٹ دیکر کامیاب کر یں میری جیت آپ کی جیت ہو گی۔اس موقع پر ٹبہ پیراں کی معروف شخصیت سید علی جواد ہمدانی اور عمر یعقوب ملک بھی موجود تھے۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
منتخب ہوکرحلقہ میں تعلیم وصحت اور تعمیر وترقی کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کریں گے۔سید جاوید اکبر شاہ
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں