ن لیگ جھنگ کاحلقہ این اے 114میں آزاد امیدوار علیشاء افتخار کی حمایت کا فیصلہ

اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن)ڈسٹرکٹ جھنگ کاتنظیمی اجلاس محمود کوٹ تحصیل احمد پور سیال میں چوہدری انوار علی جٹ کے دفتر پر ہوااجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ سنیئر نائب صدرچوہدری شریف انصاری نے کی۔اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے ممبران کی مشاورت کے بعدحلقہ این اے 114میں آزاد امیدوار علیشاء افتخار کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔ممبران اور کارکنان کو علیشاء افتخارکی مکمل حمایت کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں سٹی صدر جھنگ ڈاکٹر نعیم الدین سندھو،ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیکرٹری خلیل احمد،سٹی سیکرٹری ارشاد بھبھڑانہ،تحصیل صدر اٹھارہ ہزاری مخدوم ظفر احمد قریشی،ان کے علاوہ شوکت علی،افتخار خان اور ارشاد خان نے شرکت کی۔

Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں