اسلام آباد (احسان احمد بیورو چیف جھنگ تیز نیوز ): نوازشریف اور مریم نواز کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس دے دی گئی جب کہ مریم نواز نے جیل میں بہتر سہولیات لینے سے انکار کردیا۔ نواز شریف اور مریم نواز گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل ایون فیلڈ ریفرنس کے کیس میں سزا پانے والے نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گزشتہ روز وطن واپس پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھنے سے متعلق پلان میں تین مرتبہ تبدیلی کی گئی جس کے بعد نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس منتقل کر دیا گیا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں