تحریک انصاف میں بہت سے غلطیاں ہیں ۔شیخ رشید احمد

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں بہت سے غلطیاں ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ مخلوط پارلیمنٹ کی صورت میں بھی وزیر اعظم عمران خان ہی بنیں۔جیو نیو ز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزاد ہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں کراچی جاکر حلیم اور نہاری کھاتا ہوں لیکن نواز شریف بیکری چور ہے اورپیپلز پارٹی پیسٹری چورہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں جنوبی پنجاب میں آزاد لوگوں کا نشان گھڑا تھا اور اب جیپ ہے جو ن لیگ پر چڑھائی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بہت ساری غلطیاں ہیں لیکن میں عمران خان کے ساتھ ہوں اور میری کوشش ہے کہ اگر مخلوط حکومت بھی بنے تو وزیر اعظم عمران خان ہوں ۔ یہ ٹوکریاں اور جیپ ، ان کو عمران خان کے پیچھے لگانا میرا کام ہے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں