کراچی( آن لائن)کراچی سمیت سندھ بھر میں 5روزہ انسداد پولیومہم کل (پیر)سے آغاز کر دیا گیا،انسدادپولیو مہم کا افتتاح کمشنر کراچی صالح فاروقی نے کیا۔
پولیو حکام کے مطابق انسدادپولیو مہم میں 170یونین کونسل میں پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائیں جائینگے جبکہ 19لاکھ سے زائد5سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کوپولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف رکھاگیاہے،حکام کا مزید کہنا ہے کہ انسدادپولیومہم میں5ہزار سے زائد رضا کارٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کی سیکیورٹی کے لئے رینجرزاورپولیس اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں