جوڈیشنل کونسل نےجسٹس شوکت عزیز صدیقی کو طلب کر لیا

اسلام آباد(احسان احمد،بیوروچیف جھنگ تیز نیوز) جوڈیشنل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو30 جولائی کوطلب کرلیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں2015ء میں فائل نوٹس پر سماعت ہوگی۔ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو30 جولائی کوطلب کرلیا۔
جس میں ان کیخلاف 2015ء میں فائل ایک شکایت پر کیس کی سماعت کی جائے گی۔ واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے سیشن جج کے نارواسلوک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس کو کوئی حق نہیں کہ کھلی عدالت میں ججز کی تضحیک کریں۔ مذاق بنا لیا ہے کہ کسی کا چہرہ اچھا نہیں لگتا اور اس کی تضحیک شروع کر دیں ، وہ ہماری عزت نہیں کریں گے تو ہمیں بھی اپنے ادارے کے دفاع کیلئے جواب دینے کا حق ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں