شورکوٹ(جھنگ تیز نیوز )مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر وسابقہ ایم پی اے خالد غنی نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینے کے با وجود آزاد حیثیت سے مرغی کے نشان پر الیکشن لڑ نے کا فیصلہ کر لیا باوثوق ذرائع سے پتہ چلاہے کہ مولا نا آصف معاویہ سیال نے اپنے پینل میں شامل کر نے کے لیے شر ط رکھی تھی کہ وہ آزاد حثیت سے اُن کے پینل میں شامل ہو کر الیکشن لڑ سکتے ہیں اگر ن لیگ کے پلیٹ فار م سے الیکشن لڑیں گے تو اُن کا پینل انہیں سپورٹ نہیں کر ے گا جبکہ حلقہ پی پی 128سے بھی خالد محمود سر گانہ سابقہ ایم پی اے مسلم لیگ ن مٹکا کے نشان سے الیکشن لڑ رہے ہیں خالد محمود سر گانہ ایک بار ق لیگ کی ٹکٹ اور دو بار مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر الیکشن جیتے اور ایم پی اے منتخب ہوئے تھے اب وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں