واٹس ایپ کا متعدد موبائل فونز پر سروس بند کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا:

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر موجود موبائل ڈیوائسز پر سروس بند کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے  اعلان کیا ہے کہ یکم فروری2020ء سے اینڈرائیڈ کے ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے والے اسمارٹ فون بشمول نوکیا ایس 40 اور آئی فون پر چلنے والے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 7 یا اس سے پرانے سسٹم والی ڈیوائسز پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گی۔

گوگل کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 60 لاکھ افراد پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل فونز، ٹیبلٹ اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز استعمال کررہے ہیں، یہ صارفین 2020ء تک واٹس ایپ کی سروس باقاعدگی سے استعمال کرسکیں گے تاہم وہ نیا اکاؤنٹ نہیں بناسکتے۔
دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپ استعمال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 50 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور دن بدن واٹس ایپ کے استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں