جھنگ(جھنگ تیزنیوز)انتخابات 2018کے لئے سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیاجھنگ کی قومی اسمبلی کی تین نشستوں این اے 114، 115اور116کے لئے 38 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ 11کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں124تا130 کے لئے 98 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ13کے مسترد ہوگئے۔
25جولائی کو ہونے والے عام انتخابا ت کے لئے کاغذا ت نامزدگی سکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہوگیاقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 114کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صاحبزادہ محبوب سلطان ،پاکستان پیپلز پارٹی کے مخدوم سید فیصل صالح حیا ت ، پاکستان عوامی تحریک کے صاحبزادہ محمد مشتا ق سالم ، متحدہ مجلس عمل کے داؤد خان ، آزاد امیدوارعلیشاء افتخار سمیت دس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ افتخار احمد خان،محمد خان بلوچ سمیت پانچ امیدواروں کے کاغذ ت نامزدگی مسترد کر دئیے گئے این اے 115 کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی خاتون امیدوارغلام بی بی بھروانہ ،سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین کی صاحبزادی سیدہ صغریٰ امام سمیت آٹھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے جبکہ سابق وفاقی وزیرمسلم لیگ ن شیخ وقاص اکرم ان کے والد سابق ایم این اے شیخ محمداکرم اورمولانا محمد احمد لدھیانوی سمیت چھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے اس کے علاوہ سیدہ عابدہ حسین،شیخ محمد یعقوب،شیخ فواد اکرم،عصمت بی بی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ این اے 116 میں پاکستان تحریک انصاف کے صاحبزادہ امیر سلطان ، آزادا میدوار امیر عباس سیال ،شیخ محمد اکرم ،آزاد امیدوار صائمہ اختر بھروانہ ، مولانا آصف معاویہ سمیت پندرہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کے لئے پی پی 124 سمیت سولہ امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ،پی پی 125سے بارہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورجبکہ ایک مسترد،126سے 19امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ تین امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوگئے 127چودہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ تین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ پی پی128سے تیرہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ، 129 سے تمام سولہ امیدواروں ، جبکہ پی پی 130سے آٹھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ تین کے مسترد کر دئیے گئے

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں