سرگودھا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

سرگودھا
( جھنگ تیز نیوز)بھلوال کے علاقہ 11 شمالی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں میاں، بیوی اور 3 بچے شامل ہیں اور ان کی شناخت طفیل، مجیدہ بی بی، بیٹوں میں کاشف، ثمر اور بیٹی ثنا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ارشد نامی بچہ بھی زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کو جائے واردات سے ایک پستول برآمد ہوا تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جب کہ پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں