اٹھارہ ہزاری(سٹاف رپورٹر)25 جولائی پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہوگا۔ملک بھر میں تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ۔ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا دور گزر چکا ہے۔عوام باشعور ہو چکے ہیں ۔پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفیں کی نیندیں حرام کردیں ہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف روڈوسلطان کے صدر انصر عباس نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا .ان کامزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے قوم کو کرپشن اورلوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا،سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان مقروض ہو چکا ہے ۔عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے کرپشن اور نا انصافی ک خلاف جہاد کیا ہے۔انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ NA۔114سے صاحبزادہ محبوب سلطان اورحلقہ PP۔125 سے میاں اعظم چیلہ کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کرتے ہوئے کارکنان کو الیکشن کمپین کیلئے دن رات ایک کرنے کی تلقین کی۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
25 جولائی پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی فتح کا دن ثابت ہوگا۔انصر عباس
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں