آج پیدا ہونے والا قوم کا ہر بچہ ایک لاکھ 17 ہزار روپے کا مقروض ہے۔چیف جسٹس

لاڑکانہ:


لاڑکانہ میں تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ مسائل پر خاموش نہیں رہ سکتی، از خود نوٹس کا واحد مقصد مسائل کی طرف توجہ دلانا ہوتاہے، صاف پانی اور ماحول کا تحفظ ناگزیرہے، سندھ میں لوگوں کی صحت کو خدشات ہیں، ان کی جانب سے کئے گئے اسپتالوں کے دورے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے ہیں۔ اسپتالوں میں آلات، دواؤں، اور افرادی فوت کے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بار اور بینچ ایک جسم کا حصہ ہوتے ہیں جنھیں الگ نہیں کیا جاسکتا، عدالتی نظام کا مقصد انصاف کی فراہمی ہے، بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ ہائی کورٹس میں ہزاروں کیسز زیر التوا ہیں، عدالت میں جتنی درخواستیں آرہی ہیں وہ انتظامی ناکامی کی وجہ سے ہیں۔ ہمیں قانونی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ ہمیں آنے والی نسل کے لیے کام کرنے کا ادراک ہونے کی ضرورت ہے، آج پیدا ہونے والا قوم کا ہر بچہ ایک لاکھ 17 ہزار روپے کا مقروض ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں