ن لیگ کے شیخ وقاص کی اپنے ہی قائد نواز شریف پر تنقید

اسلام آباد(جھنگ تیز نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ وقاص اکرام نے کہا ہے کہ "ووٹر کو عزت اسکا لیڈر ہی دے سکتا ہے ووٹ کو عزت دو سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروری ہے ہم یہ سمجھ لیں تو شاہد رونا دھونا کم پڑے" سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کے بعد شیخ وقاص اکرام نے اپنی پارٹی کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئےاپنےٹوئٹ میں کہا کہ "ووٹر کو عزت اسکا لیڈر ہی دے سکتا ہے جب ووٹر عدالتوں میں ذلیل ہوتا ہے تو کسی لیڈر کو ووٹر کی عزت یاد نہیں آتی کاش لیڈران کو یہ بات سمجھ میں آتی انہوں نے کہا کہ لیڈر سے زیادتی تو قوم سے زیادتی ہے مگر جب عوام سے زیادتی ہو تو اسے کیا کہیں گے ووت کو عزت دو سے پہلے ووٹر کو عزت دینا ضروی ہے اگر اہم یہ سمجھ لیں تو شاہد رونا دھونا کم پڑیں۔"ٹوئٹ میں مزید کہا کہ"ووٹر صرف ووٹ دے سکتا ہے۔ ووٹ کے تقدس کو یقینی بنانا لیڈر کا کام ہے۔ لیڈر کا کام رونا نہیں لیڈر کا کام ہمارے حق کیلئے لڑنا ہے۔ یہاں لیڈروں کے اپنے رولے ختم نہیں ہوتے۔یہ رولے عوام کی نہیں آپکی اپنی وجہ سے ہیں۔ بندوق ہمارے کندھے پر کیوں؟"
 https://twitter.com/statuses/994815215127678976
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں