قصور سے سابق رکن صوبائی اسمبلی الیاس خان ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شامل

قصور(جھنگ تیز نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سےسابق رکن اسمبلی الیاس خان اور ان کے ساتھیوں نےملاقات کی۔ملاقات میں انہوں نے شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لیگ (ق) کو خیرباد کہہ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جتنی ترقی حالیہ دور میں ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، مسلم لیگ (ن) ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، پارٹی نے عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔یاد رہے کہ الیاس خان پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کا حصہ تھے جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم ایک مرتبہ پھر وہ (ن) لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں