پولیس رویے سے دلبرداشتہ ہوکر لودھراں کے شہری نے خود سوزی کرلی

لودھراں(جھنگ تیز نیوز)پولیس کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر لودھراں کے رہائشی نے اقبال نے کچہری میں خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔ اقبال کو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔مرنے سے پہلے اقبال کی اسپتال میں آخری گفتگو سامنے آئی ہے جس میں اقبال کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی لودھراں کے رویہ کے خلاف خود کو آگ لگائی۔ تھانہ سٹی کے اے ایس آئی نصر اللہ نے میرے بیٹے کے خلاف جھوٹا کیس بنایا اوررشوت لی جب کہ رشوت لینے کے باوجود پولیس نے بیٹے کا جھوٹے کیس میں چالان کردیا۔ دوسری جانب ڈی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی کومعطل کرکے محکمانہ تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں