سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (احسان احمد،نمائندہ جھنگ تیز نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی ملازمین کو تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے دستخطوں سے جاری ہونے والے حکم نامےمیں کہا گیا ہے کہ یہ تنخواہ رواں مالی سال کے بجٹ سے ادا کی جائے گی، یہ اعزازیہ جاری کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اعزازیہ جاری کرنے کے لئے پالیسی اگلی حکومت بنائے گی، اس کے علاوہ بجٹ سازی کے کام میں حصہ لینے والے ملازمین کو پانچ ماہ کی بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں