اٹھارہ ہزاری کے صحافیوں اور انتظامیہ کے تعاون سے تھیلیسیمیا آگاہی سیمینار کا انعقاد

اٹھارہ ہزاری (سٹاف رپورٹر) پریس کلب کے صحافیوں اور ٹی ایچ کیو انتظامیہ کے تعاون سے تھیلیسیمیا کے متعلق عوام میں آگاہی پیداکرنے کے سلسلے میں ایک آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مہاراختر خاں کے نمائندہ ڈاکٹر اظہر خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عابد سیال،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نوید شہزاد،فرینڈز جرنلسٹ گروپ کے صحافیوں سمیت سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آگاہی سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر شبیراحمد ڈوگر،ایم ایس ڈاکٹر عابد سیال ،سکول ہیلتھ سپروائزر افتخار خان بلوچ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر نوید شہزاد نے شہریوں کو تھیلیسیمیا کے متعلق آگاہی لیکچرزدئیے 
تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے سی شبیراحمد ڈوگرکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہسپتال کو مکمل فنکشنل کیا جارہا ہے صحافی برادری کی جانب سے تھیلیسیمیا آگاہی پروگرام کا انعقاد بہت اچھااقدام ہے ایسی تقریبات سے شہریوں میں شعور بیدار کرنے کا موقع ملتا ہے ماہ رمضان میں ہسپتال آنے والے مریضوں کی سہولت کے لیے مفت سحری و افطاری کا اہتمام کیا گیا ہے کوشش ہے کہ جلد ہی مخیر حضرات کے تعاون سے ہسپتال میں صبح دوپہر اور شام کے اوقات میں مفت کھانے کا اہتمام کیا جائے تاکہ مقررہ اوقات میں مریضوں اور انکے لواحقین کو مفت ومیعاری کھانا دستیاب ہوسکے۔ تقریب سے ایم ایس ڈاکٹر عابد سیال،ڈاکٹر نوید شہزاد اور افتخار خان بلوچ نے بھی خطاب کیابعد ازاں ایک آگاہی واک بھی نکالی گئی جو ٹی ایچ کیو اٹھارہ ہزاری سے شروع ہوکر واصو اڈہ پر اختتام پذیرہوئی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں