کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی

لاہور(جھنگ تیز نیوز) کراچی سے اسلام آباد جانے والی گرین لائن ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے ٹرین کے انجن کی ٹرالی تباہ ہوگئی اور کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے اور ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا۔ڈویژنل سپریٹنڈنٹ لاہور کے مطابق حادثے میں گرین لائن کا انجن ڈی ریل ہوگیا جبکہ مال گاڑی میں گارڈ کا ڈبہ متاثر ہواہے۔ تھوڑی ہی دیر میں گرین لائن کو اسلام آباد کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گرین لائن کے گڈز ٹرین سے ٹکرانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں