سبیکا شیخ کی نماز جنازہ حکیم سعید گرائونڈ میں ہوگی

کراچی(جھنگ تیز نیوز)پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی میت منگل اور بدھ کی درمیانی شب 3 بجے کراچی پہنچنے کا امکان ہے۔طالبہ کے تایا عبدالجلیل شیخ کا کہنا ہے کہ سبیکا کی نماز جنازہ یونیورسٹی روڈ پر واقع حکیم سعید گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین شاہ فیصل کالونی میں واقع عظیم پورہ قبرستان میں کی جائے گی۔

سبیکا کے تایا کا مزید کہنا تھا کہ میت کے آتے ہی نماز جنازہ اور تدفین کرنے کی کوشش کریں گے، تاہم نماز جنازہ اور تدفین کے وقت کا اب تک تعین نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ بھی شامل تھی۔کراچی کی رہائشی 17 سالہ سبیکا اسکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا پڑھنےگئی تھی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں