کراچی میں گرمی کم ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

کراچی(جھنگ تیز نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شہر بھر میں سورج خوب آگ برسائے گا، جب کہ درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے سورج کا پارہ آنے والے وقتوں میں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ سمندری ہواؤں کے کم ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ (25 مئی) سے کراچی میں گرمی کم ہونے کا امکان ہے۔گزشتہ روز بھی کراچی میں سورج نے آگ برسائی اور درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ 18 مئی کو محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 6 روز کے دوران سمندری ہوائیں رُکنے سےکراچی کے شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس سے قبل بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں