ملتان(جھنگ تیز نیوز)ملتان میں سورج میانی روڈ پر گڑھے میں دھنس جانے والی فیڈر بس کو ہیوی مشینیر ی کی مدد سے نکال لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے میں سورج میانی روڈ پر میٹرو فیڈر بس سڑک پر گڑھا پڑنے سے دس فٹ نیچے جا گری تھی۔ سورج میانی روڈ پر دو سے تین ماہ پہلے واسا کی جانب سے سیوریج لائنز بچھانے کیلئے کھدائی کی گئی تھی۔ تاہم دوبارہ سڑک بنانے کیلئے ناقص میٹریل کا استعمال ہوا، جس سے بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی جسے نکالنے کے لئے ہیوی مشینری طلب کی گئی تھی۔فیڈر بس میں سوا ر تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں