جھنگ میں کون کون پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے

اٹھار ہزاری ( سٹاف رپورٹر)صاحبزادہ گروپ تحریک انصاف میں شامل ، عمران خان سے ملاقات ، صاحبزادہ محبوب سلطان ، صاحبزادہ نذیرسلطان، غلام بی بی بھروانہ ، میاں مظفر محمود چیلہ موجود تھے تفصیلات کے مطابق جھنگ سے صاحبزادہ گروپ نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ، ملاقات میں سابق ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان ، ایم این اے صاحبزادہ نذیرسلطان ، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ ، سابق ایم پی اے غلام گاڈی خان ، کرنل غلام عباس قریشی ، اسلم بھروانہ ، میاں مظفر محمود ، مہر سلطان سکندر ، رانا شہباز احمد خان ، میاں آصف کاٹھیہ اور شیخ محمد یعقوب اس ملاقات میں شامل تھے، ذرائع کے مطابق این اے 114کے لیے صاحبزادہ محبوب سلطان ، این اے 115کے لیے غلام بی بی بھروانہ ، این اے 116کے لیے صاحبزادہ نذیر سلطان کے بیٹے صاحبزادہ امیر سلطان جبکہ پی پی 124سردار غلام احمد گاڈی خان ، پی پی 125کے لیے میاں اعظم چیلہ ، 126میں راشدہ یعقوب ، 127میں مہر اسلم بھروانہ ، پی پی 128کرنل ریٹائرڈ غضنفر قریشی اور پی پی 129میں رانا شہبازپی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے ۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں