اٹھارہ ہزار(نمائندہ جھنگ تیز)تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقوں میں آتش بازی کے سامان کی فروخت ، پولیس اطلاعات کے باوجود کاروائی نہ کر سکی ، عملہ سارا چھٹی پر ہے کاروائی ممکن نہیں ، چوکی اہلکار کو موقف ، تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری کے مختلف علاقوں میں شب برات کے موقع پر آتش بازی کے سامان کی فروخت عروج پر ہے پولیس اطلاعات کے باوجود کسی قسم کی کاروائی نہیں کر سکی ، پولیس چوکی روڈوسلطان کے اہلکار وں کو جب آتشی سامان کی فروخت کی اطلاع کی گئی تو انہوں نے یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ انچارج سمیت تمام اہلکار چھٹی پر ہیں جس کی وجہ سے ہم کاروائی نہیں کر سکتے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس پی جھنگ خرم شہزاد ، ڈی پی او جھنگ سے معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
Home
اٹھارہ ہزاری
تازہ ترین
ضلع جھنگ کی خبریں
تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقوں میں آتش بازی کے سامان کی فروخت ، پولیس اطلاعات کے باوجود کاروائی نہ کر سکی ،
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں
(
Atom
)


0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں