سوشل میڈیا پر چکن بائیکاٹ مہم کام کر گئی۔مرغی کی قیمتوں میں کمی

کراچی (جھنگ تیز نیوز) سوشل میڈیا پر چکن بائیکاٹ مہم کام کر گئی ہے اور رمضان المبارک کی آمد سے پہلے مرغی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں مرغی کا گوشت 40 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے اور اب 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ماہرین کے مطابق اس میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں یہ کمی سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم کے باعث ہوئی ہے کیونکہ اس مہم کے بعد مرغی کے گوشت کی دکانوں پر سناٹا چھا گیا جس کے باعث منافع خوروں کے ہوش ٹھکانے لگ گئے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مرغی کے گوشت کے بائیکاٹ کی مہم کے بعد زندہ مرغی 16 روپے سستی ہوکر 184 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ مرغی کا گوشت 40 روپے سستا ہو کر 300 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں