کراچی(جھنگ تیز نیوز)کراچی یونیورسٹی نے لاپی ایچ ڈی کے امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا۔نتائج کے مطابق12 امیدوارکامیاب جن میںپاکستان پیپلز پارٹی کی شرمیلافاروقی بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی میں لاپی ایچ ڈی کے امتحان میں شرمیلافاروقی سمیت 12 امیدوارکامیاب ہوئے۔نتائج آنے کے بعد وکلا نے الزام لگا یا ہے کہ شرمیلافاروقی ٹیسٹ دیئے بغیرقانون کی ڈاکٹربن گئیں،یہ ٹیسٹ میں شریک نہیں تھیں،نتائج میں کامیاب قراردیاگیا۔ بیرسٹر فیاض کا کہنا تھا کہ ہم امتحان دے کربھی فیل ہوگئے لیکن شرمیلا فاروقی بغیر امتحان کے بھی پا س ہوئی ہیں



0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں