تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تھپڑمارنے پرعمران خان نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ تاہم بعد میں ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد نعیم الحق نے بیان بدل لیا اوراپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان نے دانیال عزیزکو تھپڑمارنے پرتعریف نہیں کی بلکہ دانیال عزیزکی جھوٹی اور بے ہودہ گفتگو کا جواب دینے پرمبارک باد دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ اس شخص نے عمران خان کی ذات پر حملے کئے اورکرتا رہا، جھوٹ بولتا رہا اورپھرجب اس نے مجھے چور کہا، وہ ایک قدرتی عمل تھا جس پرمیں نے اسے تھپڑمارا۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بھی اس کی تعریف کی کیونکہ یہ بہت عرصے سے زہرگھول رہا تھا اور تحریک انصاف میں آنے والے حمایتوں نے بھی اس عمل کو سراہا۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بھی اس کی تعریف کی کیونکہ یہ بہت عرصے سے زہرگھول رہا تھا اور تحریک انصاف میں آنے والے حمایتوں نے بھی اس عمل کو سراہا۔

0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں