پیپلزپارٹی عام انتخابات میں فنکاروں کوبھی سیاسی میدان میں اتارنے لگی

کراچی(جھنگ تیز نیوز)پیپلزپارٹی نے عام انتخابات میں فنکاروں کوبھی سیاسی میدان میں اتارنے کافیصلہ کر لیا۔آئندہ الیکشن میں نامور اداکار گل رعنا،قیصر نظامانی، ایوب کھوسو،ساجدحسن پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کی پیش قدمی کو روکنے اور ٹف ٹائم دینے کےلئے پیپلز پارٹی نے فنکاروں کوسیاسی میدان میں اتارنے کافیصلہ کر لیا۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات میں قیصرنظامانی، ساجدحسن ڈیفنس اورکلفٹن سے الیکشن لڑیں گے جبکہ ایوب کھوسو کوگلشن اقبال سے الیکشن لڑانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔شوبز فنکارہ گل رعناخواتین کی مخصوص نشست پرپیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں