حویلی بہادرشاہ منصوبہ دسمبر میں 800 میگاواٹ بجلی دے گا۔شہباز شریف

جھنگ(جھنگ تیز نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکہاکہ حویلی بہادرشاہ کی دیکھ بھال کاخرچ بھی دیگرمنصوبوں سےکم ہے،حویلی بہادرشاہ منصوبہ دسمبر میں 800 میگاواٹ بجلی دے گا، یہ منصوبے کم از کم 50 فیصد کم لاگت پر لگے ہیں، یہ منصوبے بجلی کی مانند لگے اور بجلی پیداکررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ موجودہ حکومت نے5سال میں 11ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی،66 برسوں میں 18 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، چاروں منصوبوں میں160ارب روپے کی بچت کی گئی چیلنج کرتاہوں چاروں منصوبو ں میں بچت عجوبہ ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عمران خان نےکہاتھا5سال میں کےپی کےبجلی میں خودکفیل ہوگا،کے پی کے نے پانچ سال میں مائنس 6 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔
Share on Whatsapp

About Jhang Tezz

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں